LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا عالمی اداروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالکر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا: عباس عراقچی امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی اسرائیل کا فضائی حملہ: حماس کے داخلی سکیورٹی ادارے کے سربراہ نعیم ابونہل شہید جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز آن لائن جوئے میں رقم ہارنے کے بعد مصری نوجوان نے خودکشی کر لی صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، شاندار آتشبازی متحدہ عرب امارات کو فیفا کی عالمی کانفرنس کی میزبانی مل گئی ابوظہبی گٹیکس 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے 80 سے زائد منصوبے پیش کرنے کیلئے تیار متحدہ عرب امارات کی سعودی دارالحکومت پر حوثی حملے کی شدید مذمت ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے: امیر حاتمی سندھ میں آٹے کا سرکاری نرخ 138 روپے فی کلو مقرر، گندم براہ راست فلور ملوں کو دینے کا فیصلہ ترک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 5 اہلکار جاں بحق پاکستان کی ریاض کے مالیاتی مرکز میں ٹاور پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی

متحدہ عرب امارات کو فیفا کی عالمی کانفرنس کی میزبانی مل گئی

Web Desk

25 November 2026

عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا (FIFA) نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ فیفا فٹبال قانون کی سالانہ کانفرنس 2027ء کا انعقاد 18 اور 19 فروری کو دبئی میں کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق اس اہم بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام ایشین فٹبال کنفیڈریشن (AFC) اور متحدہ عرب امارات فٹبال ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے کیا جائے گا، جس سے عالمی فٹبال مباحثوں کے ایک اہم مرکز کی حیثیت سے دبئی کا مقام مزید مستحکم ہو گا۔

کانفرنس کے دوران عالمی فٹبال کے قانونی اور انتظامی ڈھانچے سے متعلق کلیدی موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جن میں فیفا کے فٹبال ایجنٹس سے متعلق ضوابط، فیفا کلیئرنگ ہاؤس، بین الاقوامی کھلاڑیوں کی منتقلی کے سرٹیفکیٹس (ITC)، کھلاڑیوں کی حیثیت اور منتقلی کے قوانین، عالمی انسدادِ منشیات ضابطہ (WADA) اور کھیلوں کی ثالثی عدالت (CAS) کے اہم قانونی فیصلے شامل ہیں۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد عبداللہ الظاہری نے کہا کہ اس عالمی کانفرنس کی میزبانی بین الاقوامی فٹبال اداروں کے متحدہ عرب امارات کی صلاحیتوں اور بڑے ایونٹس کے کامیاب انعقاد کی اہلیت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے، جبکہ یہ میزبانی علاقائی، براعظمی اور عالمی فٹبال مقابلوں کے انعقاد میں یو اے ای کے سابقہ شاندار تجربات کا تسلسل بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ حمدان بن مبارک النہیان کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات فٹبال ایسوسی ایشن ایسے بین الاقوامی اجتماعات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے کیونکہ ان کے ذریعے عالمی فیصلہ سازوں اور قانونی ماہرین کے ساتھ روابط، تجربات کے تبادلے اور فٹبال کے مختلف شعبوں کی ترقی پر گفتگو کے قیمتی مواقع میسر آتے ہیں۔ محمد عبداللہ الظاہری نے مزید کہا کہ 2027ء کی کانفرنس میں زیرِ بحث آنے والے قانونی موضوعات تیزی سے تبدیل ہوتے فٹبال کے ماحول میں خاص اہمیت رکھتے ہیں اور ایسوسی ایشن اس عالمی ایونٹ کے تمام انتظامی و تنظیمی تقاضوں کو اعلیٰ ترین معیار کے مطابق پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔