LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون میر رضا علی خان کیس: سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ، JIT تشکیل دینے کے حوالے سے قانونی سوالات پر جواب طلب

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

Web Desk

23 June 2026

پاکستان اسٹاک مارکیٹ (PSX) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز (منگل) شدید سنسنی خیز اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جہاں صبح کے وقت ہونے والی شاندار تیزی انویسٹرز کی پرافٹ ٹیکنگ اور فروخت کے دباؤ کے باعث اچانک پلس زون سے مائنس زون میں تبدیل ہو گئی۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر پی ایس ایکس کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس (KSE 100 Index) منفی زون میں بند ہوا۔

منگل کے روز جیسے ہی ٹریڈنگ کا آغاز ہوا تو انویسٹرز کی جانب سے زبردست بائنگ پریشر دیکھا گیا۔ مارکیٹ میں 900 سے زائد پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بدولت ہنڈرڈ انڈیکس یک لاکھ 79 ہزار 405 پوائنٹس کی تاریخی نفسیاتی سطح پر پہنچ گیا۔ ابتدائی تیزی کے بعد مارکیٹ میں اچانک فروخت کا شدید دباؤ (Selling Pressure) آیا، جس نے تیزی کے تمام اثرات زائل کر دیے اور مارکیٹ مسلسل نیچے گرتی چلی گئی۔ یہ مندی کاروباری وقت کے اختتام تک برقرار رہی۔ اس شدید مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 778 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ یک لاکھ 77 ہزار 692 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔