LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، شاندار آتشبازی متحدہ عرب امارات کو فیفا کی عالمی کانفرنس کی میزبانی مل گئی ابوظہبی گٹیکس 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے 80 سے زائد منصوبے پیش کرنے کیلئے تیار متحدہ عرب امارات کی سعودی دارالحکومت پر حوثی حملے کی شدید مذمت ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے: امیر حاتمی سندھ میں آٹے کا سرکاری نرخ 138 روپے فی کلو مقرر، گندم براہ راست فلور ملوں کو دینے کا فیصلہ ترک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 5 اہلکار جاں بحق پاکستان کی ریاض کے مالیاتی مرکز میں ٹاور پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر 20 سالہ نوجوان جاں بحق ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا فیک نیوز بھی گولی کی مانند، ایک مرتبہ چل جائے تو واپس نہیں آتی، اعظم نذیر تارڑ

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار مندی کا شکار، 100 انڈیکس 346 پوائنٹس گر گیا

Web Desk

7 August 2026

پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں ہفتے کے آخری کاروباری روز ٹریڈنگ کا اختتام منفی رجحان پر ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط حکمتِ عملی اور منافع کی وصولی (Profit Taking) کے باعث مارکیٹ مسلسل دباؤ کا شکار رہی۔

کاروباری سیشن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 346 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1,81,430 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ دورانِ ٹریڈنگ خریداروں اور فروخت کنندگان کی کشمکش کے باعث انڈیکس نے 1,81,647 کی بلند ترین جبکہ 1,80,620 پوائنٹس کی کم ترین سطح کو چھوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص میں لین دین ریکارڈ کیا گیا، جن میں سے 207 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 260 میں کمی جبکہ باقی کمپنیوں کے ریٹس مستحکم رہے۔ سیشن کے دوران مجموعی کاروباری حجم 34 ارب روپے کی مالیت کے 71 کروڑ شیئرز پر مشتمل رہا، جو سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں مسلسل سرگرمی کی نشاندہی کرتا ہے۔