LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

پی ایس ایل کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر

Web Desk

4 May 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے پاکستان سپر لیگ  سیزن 11 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق بابراعظم کو شاندار بیٹنگ اور بہترین قیادت کی بنیاد پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔ انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی دکھائی اور اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پی ایس ایل 11 میں بابراعظم نہ صرف سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل رہے بلکہ انہوں نے اپنی کپتانی میں پشاور زلمی کو چیمپئن بھی بنایا جو ان کے کیریئر کی ایک بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان ، کوشل منڈس، شان مسعود، عثمان خان، شاداب خان، حسن خان، شاہین آفریدی، حنین شاہ، صفیان مقیم ، رچرڈ گلیسن اور حسن نواز شامل ہیں۔