پی ایس ایل، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا
Web Desk
25 April 2026
پاکستان سپر لیگ ایڈیشن گیارہ میں دلچسپ مقابلے جاری۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ کپتان ڈیوڈ وارنر نواسی اور ہینڈرکس نے ستاسی رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چھ وکٹوں پر ایک سو پچانوے رنز بنائے ۔ ریلی روسو 90 ۔ سعود شکیل 57 اور چندی مل 30 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ کراچی کنگز کی جانب سے رضوان اللہ ۔ حسن علی اور عباس آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی کنگز نے ایک سو چھیانوے رنز کا مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ کپتان ڈیوڈ وارنر 89 اور ریزا ہینڈیکس نے 87 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔جیسن رائے 20 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے واحد وکٹ جہانداد نے حاصل کی
اتوار کو کراچی میں دو میچز کھیلے جائیں گے ۔ حیدرآباد کنگز مین کا مقابلہ راولپنڈیز کے ساتھ ہوگاجبکہ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار
23 August 2026
شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سکواڈ سے باہر رکھنے پر سابق انگلش فاسٹ بولر کا حیرت کا اظہار
23 August 2026
آسٹریلیا کی دوسرے ٹیسٹ میں بنگلادیش کو اننگز اور51 رنز سےشکست
23 August 2026
لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
23 August 2026
النصر کی مسلسل دوسری فتح، آرسنل کا بھی فاتحانہ آغاز
23 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 16 سالہ بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست دیدی
22 August 2026
سابق کپتان اظہر علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
22 August 2026
جو روٹ نے سٹیو سمتھ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
22 August 2026