پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا
Web Desk
9 April 2026
پاکستان سپر لیگ11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں صرف 100 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا 25 ،حسیب اللہ 19 اور آصف علی 15 رن بنا سکے۔اسلام آباد کی جانب سے کرس گرین نے 3 ، رچرڈ گلیسن ، عماد وسیم اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 101 رنز کا ہدف با آسانی 11 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیون کونوے 59 اور محمد فائق 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ سمیر منہاس 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد نے ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی۔ پوائنٹس ٹیبل پراسلام آباد 5 میچز میں 7 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔لاہور قلندرز 4 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں پوزیشن پر ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026