پی ایس ایل 11: آج ملتان سلطانز اور حیدرآباد کنگز مین کی ٹیمیں مدمقابل
Web Desk
1 April 2026
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں آج ایک اہم مقابلہ متوقع ہے جہاں سابق چیمپئن ملتان سلطانز کا سامنا لیگ کی نئی ٹیم حیدرآباد کنگز مین سے ہوگا۔ یہ میچ لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں شام 7:30 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق) شروع ہوگا۔ ملتان سلطانز اب تک ٹورنامنٹ میں مستحکم کارکردگی دکھا رہی ہے، جبکہ حیدرآباد کنگز مین اپنی پہلی فتح کی تلاش میں میدان میں اترے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس بھی ممکن نہ ہو سکا اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔
آج کے میچ کے لیے شائقینِ کرکٹ پرامید ہیں کہ موسم سازگار رہے گا۔ ملتان سلطانز کے لیے اس وقت مومن قمر اور جوش فلپ فارم میں ہیں، جبکہ حیدرآباد کنگز مین کی قیادت آسٹریلوی اسٹار مارنس لبوشین کر رہے ہیں اور ان کی ٹیم میں صائم ایوب جیسے جارح مزاج بلے باز بھی شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
18 April 2026
بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز: 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، سرفراز احمد ہیڈ کوچ مقرر
18 April 2026
پاکستان کا عالمی سطح پر اعزاز: صاحبزادہ سلطان انٹرنیشنل نیزہ بازی فیڈریشن کے نائب صدر منتخب
18 April 2026
پاکستان اور ارجنٹائن فٹبال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ کی تیاریاں
17 April 2026
پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل
17 April 2026
قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
17 April 2026
ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ‘پنک ڈے’ کا انعقاد؛ کرکٹ کے میدان سے بریسٹ کینسر سے آگاہی کا پیغام
16 April 2026
روسوکا کارنامہ، پی ایس ایل میں 100میچزکھیلنے والے پہلے غیرملکی کھلاڑی بن گئے
15 April 2026