LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

پی ایس ایل 11کے شیڈول کا اعلان، ایونٹ کا آغاز26مارچ کوہوگا

Web Desk

10 March 2026

پاکستان سپر لیگ سیزن الیون  کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ۔ پہلی بار آٹھ ٹیمیں ٹرافی کے حصول کی جنگ لڑیں گی۔ فیصل آباد اور پشاور میں بھی میچز کھیلے جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن الیون کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا ہے ۔ ایونٹ کا آغاز 26 مارچ کو لاہور میں ہوگا ۔ مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔

سیزن الیون میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی، حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ میں شامل ہونے والی نئی فرنچائزز ہیں ۔

پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے میچز چھ مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔افتتاحی تقریب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 26 مارچ کو منعقد ہوگی پہلا میچ لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان کھیلا جائے گا ۔فیصل آباد اور پشاور اسٹیڈیم پہلی بار پاکستان سپر لیگ کے میچز کی میزبانی کریں گے۔

ہر ٹیم لیگ مرحلے میں دس میچز کھیلے گی، پلے آف میچز 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گیارہ گروپ میچز کھیلے جائیں گے، ایک کوالیفائر بھی شامل ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 15 میچز شیڈول ہیں۔فیصل آباد میں  سات میچز کھیلے جائیں گے۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں چار میچز میں ملتان سلطانز ایکشن میں ہوں گے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی چھ میچز کی میزبانی کرے گا ۔