پی ایس ایل 11 کا نیا شیڈول جاری، تمام میچز لاہور اور کراچی تک محدود
Web Desk
22 March 2026
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کے لیے اپڈیٹڈ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ٹورنامنٹ کے تمام میچز اب صرف لاہور اور کراچی میں منعقد ہوں گے۔ حکومتِ پاکستان کی مشاورت اور قومی کفایت شعاری مہم کے پیشِ نظر میزبان شہروں کی تعداد 6 سے کم کر کے 2 کر دی گئی ہے تاکہ قومی وسائل اور توانائی پر پڑنے والے اضافی بوجھ کو کم کیا جا سکے۔
نئے شیڈول کے مطابق 39 دنوں پر محیط اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں لاہور اور کراچی برابر کے 22، 22 میچز کی میزبانی کریں گے۔ ایونٹ کا آغاز 26 مارچ کو دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگسمینز کے درمیان افتتاحی مقابلے سے ہوگا۔ شیڈول کے مطابق کراچی میں ‘کوالیفائر’ جبکہ لاہور میں ‘ایلیمینیٹر 1’، ‘ایلیمینیٹر 2’ اور فائنل کا انعقاد کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا اختتام 3 مئی کو ہوگا۔
پی سی بی نے مداحوں کے لیے ‘واچ فرام ہوم’ (Watch From Home) ماڈل متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی موجودگی کے بغیر میچز کھیلے جائیں گے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد سیکیورٹی اور لاجسٹک اخراجات میں کمی لانا ہے، تاہم شائقین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے براڈکاسٹ اور پروڈکشن کے معیار کو عالمی سطح پر مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ گھر بیٹھے ناظرین کو بہترین تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ایشیا کپ میں ہمارے لیے تمام میچز اہم ہیں: فاطمہ ثنا
25 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 2-4 سے شکست
25 August 2026
ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
24 August 2026
ریمیئر لیگ سے قبل ارلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
24 August 2026
ڈربی نائٹ کلب واقعہ، برائیڈن کارس کے پولیس کی حراست میں رہنے کا انکشاف
24 August 2026
ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری
24 August 2026
پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے
24 August 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات متوقع
24 August 2026