پی ایس ایل 11، آج کوئٹہ گلیڈی ایٹڑز اور راولپنڈیز میں جوڑ پڑے گا
Web Desk
10 April 2026
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 11 کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور راولپنڈیز کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ شام سات بجے شروع ہوگا جس میں کوئٹہ کی قیادت مایہ ناز بلے باز سعود شکیل کر رہے ہیں جبکہ راولپنڈیز کی کمان اسٹار وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہاتھوں میں ہے۔ دونوں ٹیموں کے لیے یہ مقابلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن بہتر بنانا ضروری ہے۔
ٹورنامنٹ کی موجودہ صورتحال پر نظر ڈالی جائے تو دونوں ٹیمیں اب تک چار چار میچز کھیل چکی ہیں، تاہم اب تک کی کارکردگی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پلہ قدرے بھاری دکھائی دیتا ہے جس نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔ اس کے برعکس، محمد رضوان کی راولپنڈیز تاحال اپنی پہلی فتح کی تلاش میں ہے اور اسے لگاتار چار میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس وقت چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ راولپنڈیز آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہے۔ شائقینِ کرکٹ کو آج ایک کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے جہاں دونوں ٹیمیں فتح حاصل کر کے ایونٹ میں واپسی کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان ون ڈے کرکٹ میں 1000میچ کھیلنے والی تیسری ٹیم بن گئی
30 May 2026
پہلا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلےبولنگ کا فیصلہ
30 May 2026
آئی سی سی کا دو روزہ اہم اجلاس آج سے احمد آباد میں شروع، جے شاہ صدارت کریں گے، محسن نقوی کی آن لائن شرکت کا امکان
30 May 2026
انڈر18 ہاکی ایشیاکپ میں پاکستان کا شاندار آغاز، چین کو 3 صفر سے ہرا دیا
30 May 2026
راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا آج پہلے ون ڈے میں آمنے سامنے
29 May 2026
فرنچ اوپن 2026 میں سنسنی خیز اپ سیٹ، نواک جوکووچ نوجوان کھلاڑی سے ہار گئے
29 May 2026
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا کل سے آغاز
29 May 2026
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز: آسٹریلوی کپتان مچل مارش انجری کے باعث باہر، کوپر کنولی اسکواڈ میں شامل
28 May 2026