LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیرِ اعظم سے پاکستانی خلا بازوں کی ملاقات، خلائی مشن کو تاریخی سنگ میل قرار قرضے حکمران لیں اور واپس عوام کریں یہ ظلم ہے: حافظ نعیم الرحمان پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس توانائی بحران اور علاقائی کشیدگی کے باعث کاروباری اعتماد میں نمایاں کمی: گیلپ پاکستان سروے محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ پر تبادلہ خیال آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی وجہ امریکی و اسرائیلی جارحیت ہے: عراقچی وزیراعلیٰ پنجاب نے ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ پورٹل کا افتتاح کر دیا پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان اسرائیل کا شمالی غزہ میں ڈرون حملہ، 3 بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید ایران سے سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں کی، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: کیرولین لیوٹ امریکی وزیر نیوی جان سی فیلن اچانک مستعفی، فوری طور پر عہدہ چھوڑ دیا ایرانی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں جمعہ کے مذاکرات کی حتمی تصدیق سے  انکار کردیا سہیل آفریدی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی آنکھ کا مسئلہ سازش قرار دے دیا جنگ بندی کے خاتمے کی کوئی ڈیڈلائن نہیں، ایران اندرونی اختلافات شکار ہے: وائٹ ہاؤس

پی ایس ایل 11، پشاورزلمی نے کراچی کنگزکو7وکٹوں سے ہرادیا، زلمی کے علی رضا کی ہیٹ ٹرک

Web Desk

22 April 2026

پاکستان سپر لیگ الیون میں  پشاور زلمی  نے کراچی کنگز کو با آسانی 7 وکٹوں سے ہرادیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 182 رنز اسکور کیے۔ جیسن روئے 85 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اعظم خان نے 35 رنز اسکور کیے۔پشاور زلمی کے فاسٹ بولر علی رضا نے اننگز کی آخری 3 گیندوں پر ہیٹ ٹرک مکمل کی اور مجموعی طور پر میچ میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد باسط، افتخار احمد، سفیان مقیم اور ایرون ہارڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی نے کوشال مینڈس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 183 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل  کرلیا۔ مینڈس 80 اور فرحان یوسف 58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پشاور زلمی نے ایونٹ میں 8 ویں  کامیابی حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔پشاور زلمی ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے، وہ  9 میچز میں 17 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ ایک میچ بارش کی نذر ہوا تھا۔دوسری جانب کراچی کنگز 8 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔