پی ایس ایل 11 کا پہلا مرحلہ ختم، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کا پہلا نمبر
Web Desk
7 April 2026
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کا پہلا مرحلہ انتہائی دلچسپ مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہو گیا ہے، جس میں ملتان سلطانز 5 میں سے 4 فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ ایونٹ میں آج آرام کا دن ہے، جس کے بعد کل سے دوسرے مرحلے کا آغاز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا، جہاں بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی اور مارنس لاپوشین کی حیدرآباد کنگزمین شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی کنگز تینوں میچز جیت کر دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور لاہور قلندرز چوتھے نمبر پر موجود ہے، جبکہ پشاور زلمی اپنے دونوں ابتدائی میچز جیت کر پانچویں پوزیشن پر ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، راولپنڈیز اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے اور وہ جدول میں آخری نمبروں پر ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت کے کفایت شعاری پروگرام کے تحت لیگ کے تمام میچز صرف لاہور اور کراچی تک محدود رکھے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
24 August 2026
ریمیئر لیگ سے قبل ارلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
24 August 2026
ڈربی نائٹ کلب واقعہ، برائیڈن کارس کے پولیس کی حراست میں رہنے کا انکشاف
24 August 2026
ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری
24 August 2026
پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے
24 August 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات متوقع
24 August 2026
این سی اے باؤلرز ڈویلپمنٹ کیمپ کل سے شروع ہوگا
24 August 2026
پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول کی منظوری دے دی گئی
24 August 2026