پی ایس ایل 11، آج آرام کا دن، کراچی کنگز کا پہلا نمبر
Web Desk
30 March 2026
لاہور: پاکستان سپر لیگ (PSL) کے گیارہویں ایڈیشن کے سنسنی خیز آغاز کے چار روز بعد آج ایونٹ میں آرام کا دن ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 6 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جس کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے ایک میں فتح اور ایک میں شکست کے بعد وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسی طرح ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں بھی اپنے اپنے ابتدائی میچز جیت کر 2، 2 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 میچز میں ایک جیت کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
دوسری جانب راولپنڈیز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگزمین کے لیے ایونٹ کا آغاز اچھا ثابت نہیں ہوا، یہ تینوں ٹیمیں تاحال کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکیں اور بالترتیب چھٹی، ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر ہیں۔ ایونٹ کا اگلا مقابلہ کل شام 7 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا، جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026