پی ایس ایل11 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی آج آمنے سامنے آئیں گی
Web Desk
15 April 2026
پاکستان سپر لیگ (PSL) ایڈیشن 11 کے دلچسپ مرحلے میں آج ایونٹ کی سب سے کامیاب ٹیم پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میدان سجے گا۔ یہ اہم مقابلہ کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں شام سات بجے شروع ہوگا، جہاں شائقینِ کرکٹ کو اسٹار بلے باز بابر اعظم اور باصلاحیت سعود شکیل کی کپتانی کا ٹکراؤ دیکھنے کو ملے گا۔ پشاور زلمی اس وقت بہترین فارم میں ہے اور اسے ایوانٹ کی فیورٹ ٹیم قرار دیا جا رہا ہے۔
اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو پشاور زلمی نے اب تک پی ایس ایل 11 میں کل 6 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے وہ 5 میں شاندار کامیابی حاصل کر چکی ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث اسے ایک پوائنٹ ملا۔ دوسری جانب، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سفر اب تک اتار چڑھاؤ کا شکار رہا ہے؛ انہوں نے 5 میچز کھیلے ہیں جن میں سے صرف 2 میں جیت درج کی جبکہ 3 میچوں میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے اور پلے آف کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔ اس کے برعکس، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، جس کے باعث آج کا میچ ان کے لیے ٹورنامنٹ میں بقا اور پوزیشن بہتر کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی کی پچ بلے بازوں کے لیے سازگار ہونے کی توقع ہے، جس سے ایک ہائی اسکورنگ میچ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ڈھاکا ٹیسٹ کا پہلا روزبنگلہ دیشی بیٹرزکے نام، 4وکٹوں پر 301رنز بنالیے
8 May 2026
بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میں اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل کا ڈیبیو، کیپ مل گئ
8 May 2026
بابراعظم انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے آؤٹ
7 May 2026
آسٹریلیا کا دورہ پاکستان؛ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان
7 May 2026
امریکا : فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے باوجود ہوٹل بکنگ توقعات سے کم، بڑی تعداد میں ہوٹل مالکان مایوس
6 May 2026
بھارت کا پاکستان سے تمام کھیلوں کی دوطرفہ سیریز کھیلنے سے انکار
6 May 2026
فیفا ورلڈ کپ شروع ہونے کے قریب، امریکہ میں روایتی جوش و خروش کا شدید فقدان
6 May 2026
ایران کو فیفا ورلڈکپ کے آغاز سے قبل بڑا دھچکا
5 May 2026