LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

پی ایس ایل11 ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آج مدِمقابل آئیں گی

Web Desk

13 April 2026

پاکستان سپر لیگ (PSL) کے 11ویں ایڈیشن میں آج ایک سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے جہاں پوائنٹس ٹیبل کی دو بہترین ٹیمیں، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز، آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ اہم میچ آج شام سات بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پشاور زلمی کی قیادت اسٹار بیٹر بابر اعظم کر رہے ہیں، جبکہ ملتان سلطانز کی کمان آشٹن ٹرنر کے ہاتھوں میں ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اس مقابلے کو ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا معرکہ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں ہی ٹیمیں اس وقت بہترین فارم میں ہیں۔

اعداد و شمار کے لحاظ سے دیکھا جائے تو پی ایس ایل 11 میں اب تک دونوں ٹیموں کا سفر تقریباً یکساں رہا ہے۔ دونوں ٹیموں نے اب تک پانچ پانچ میچز کھیلے ہیں، جن میں سے چار چار میں کامیابی حاصل کی جبکہ صرف ایک ایک میچ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ ملتان سلطانز دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ آج کے میچ میں جو بھی ٹیم فاتح قرار پائے گی، وہ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لے گی۔ شائقینِ کرکٹ بابر اعظم کی بیٹنگ اور ملتان کے مضبوط باؤلنگ اٹیک کے درمیان مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔