LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون

پی ایس ایل 11 کے آغاز سے قبل کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس

Web Desk

25 March 2026

لاہور: پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ میلے، پاکستان سپر لیگ (PSL) 2026 کے گیارہویں ایڈیشن کے آغاز میں اب محض چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ ایونٹ کے باقاعدہ آغاز سے قبل لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں ٹرافی کے حصول کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی توجہ کھلاڑیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے پر ہے تاکہ ایک مضبوط یونٹ کے طور پر میدان میں اتر سکیں۔ راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ایونٹ کی کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیمیں بہترین کرکٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا افتتاحی میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جس میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور نئی ٹیم حیدرآباد کنگزمین آمنے سامنے ہوں گی۔ شائقینِ کرکٹ اس بڑے ٹکراؤ کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔