LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آسٹریلیا نے پاکستان میں دہشتگردی پر کالعدم بی ایل اے پرپابندی لگادی ناکہ بندی کے دوران 70سےزائد آئل ٹینکرزکوایرانی بندرگاہوں پرجانے روکاگیا، امریکی سینٹرل کمانڈ مغربی بنگال میں انتخابی نتائج کے بعد پرتشدد واقعات، 4افرادہلاک معاملات سفارتی طریقے سے حل ہونے لگتے ہیں توامریکا فوجی مہم جوئی شروع کردیتاہے، ایرانی وزیرخارجہ امریکی تجاویز پر ایرانی جواب کا انتظارہے، امیدہے مذاکراتی عمل آگے بڑھے گا، مارک روبیو سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ 2026؛ تاریخ کا سب سے بڑا پاکستانی وفد امریکہ پہنچ گیا پاکستانیوں کی یو اے ای سے بے دخلی کی خبریں من گھڑت ہیں؛ وزارتِ داخلہ کی وضاحت نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، وزیر اعظم کی شرکت پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ روس نے ایران کے خلاف سلامتی کونسل میں مجوزہ امریکی قرارداد مسترد کردی اسلام آباد ایئرپورٹ پر 8 تا 10 مئی فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ؛ مسافروں کے لیے نوٹم جاری سنگاپور سے پاکستانی اور ایرانی ملاحوں کی محفوظ وطن واپسی میں تعاون کی درخواست ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کا عالمی دن انسانیت، اتحاد اور ہمدردی کا پیغام ہے: مریم نواز معرکہ حق میں پاکستان نے عسکری، سفارتی اور بیانیہ محاذ پر کامیابی حاصل کی، عطا اللہ تارڑ معرکہ حق کی کامیابی کا سال مکمل، پنجاب اسمبلی میں تہنیتی قرارداد

پی ایس ایل 11، آج ملتان سلطان اور لاہور قلندرز آمنے سامنے آئیں گی

Web Desk

3 April 2026

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کا ایک اور بڑا معرکہ آج شام 7 بجے لاہور کے تاریخی قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں دفاعی چیمپئنز اور سابق فاتحین کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ ملتان سلطانز، جس کی قیادت اس بار آسٹریلوی سٹار آشٹن ٹرنر کر رہے ہیں، اب تک ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور اپنے ابتدائی دونوں میچز جیت کر بھرپور فارم میں ہے۔

دوسری جانب، میزبان ٹیم لاہور قلندرز کی کمان اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سنبھالے ہوئے ہیں۔ لاہور قلندرز نے اب تک ٹورنامنٹ میں ملے جلے نتائج دیے ہیں، جہاں انہیں ایک میچ میں فتح نصیب ہوئی وہیں ایک میچ میں ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ آج کے میچ میں لاہور قلندرز کی کوشش ہوگی کہ ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملتان کی جیت کا تسلسل توڑیں اور پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کریں۔