LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آسٹریلیا نے پاکستان میں دہشتگردی پر کالعدم بی ایل اے پرپابندی لگادی ناکہ بندی کے دوران 70سےزائد آئل ٹینکرزکوایرانی بندرگاہوں پرجانے روکاگیا، امریکی سینٹرل کمانڈ مغربی بنگال میں انتخابی نتائج کے بعد پرتشدد واقعات، 4افرادہلاک معاملات سفارتی طریقے سے حل ہونے لگتے ہیں توامریکا فوجی مہم جوئی شروع کردیتاہے، ایرانی وزیرخارجہ امریکی تجاویز پر ایرانی جواب کا انتظارہے، امیدہے مذاکراتی عمل آگے بڑھے گا، مارک روبیو سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ 2026؛ تاریخ کا سب سے بڑا پاکستانی وفد امریکہ پہنچ گیا پاکستانیوں کی یو اے ای سے بے دخلی کی خبریں من گھڑت ہیں؛ وزارتِ داخلہ کی وضاحت نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، وزیر اعظم کی شرکت پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ روس نے ایران کے خلاف سلامتی کونسل میں مجوزہ امریکی قرارداد مسترد کردی اسلام آباد ایئرپورٹ پر 8 تا 10 مئی فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ؛ مسافروں کے لیے نوٹم جاری سنگاپور سے پاکستانی اور ایرانی ملاحوں کی محفوظ وطن واپسی میں تعاون کی درخواست ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کا عالمی دن انسانیت، اتحاد اور ہمدردی کا پیغام ہے: مریم نواز معرکہ حق میں پاکستان نے عسکری، سفارتی اور بیانیہ محاذ پر کامیابی حاصل کی، عطا اللہ تارڑ معرکہ حق کی کامیابی کا سال مکمل، پنجاب اسمبلی میں تہنیتی قرارداد

پی ایس ایل 11، اسلام آبادیونائیٹڈنے حیدرآبادکنگزکوہراکرپلے آف کےلیےکوالیفائی کرلیا

Web Desk

24 April 2026

پاکستان سپر لیگ 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگز مین کو یکطرفہ مقابلے میں 8 وکٹوں سے ہراکر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز مین کو بیٹنگ کی دعوت دی۔یونائیٹڈ کے بولرز کے سامنے حیدرآباد کنگز مین کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 80 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔عثمان خان 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گلیسن، شاداب اور عماد وسیم نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 81 رنز کا ہدف با آسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر 7 ویں اوور میں پورا کرلیا۔نوجوان بیٹر محسن ریاض نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ سمیر منہاس 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔