پی ایس ایل 11 فائنل: وزیراعظم شہباز شریف نے تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی
Web Desk
25 April 2026
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارھویں ایڈیشن کے فائنل میچ کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں محسن نقوی نے بتایا کہ انہوں نے فرنچائز مالکان کی درخواست پر وزیراعظم سے شائقین کی شرکت کے لیے خصوصی اپیل کی تھی، جسے منظور کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور ایران امریکہ تنازع کے باعث پیدا ہونے والے ممکنہ تیل بحران کے پیشِ نظر، حکومتِ پاکستان نے ملک بھر میں ایندھن کی بچت کے لیے سخت کفایت شعاری مہم نافذ کر رکھی ہے۔ اسی مہم کے باعث بڑے اجتماعات اور عوامی نقل و حرکت پر بعض پابندیاں زیرِ غور تھیں، تاہم کرکٹ شائقین کے جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ خصوصی رعایت دی گئی ہے۔
محسن نقوی نے اس فیصلے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف خود بھی شائقین کو اسٹیڈیم میں دیکھنے کے خواہش مند تھے۔ اس فیصلے سے جہاں کرکٹ شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، وہاں پی سی بی اب فائنل کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے رہا ہے تاکہ کفایت شعاری کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایونٹ کا کامیاب انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار
23 August 2026
شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سکواڈ سے باہر رکھنے پر سابق انگلش فاسٹ بولر کا حیرت کا اظہار
23 August 2026
آسٹریلیا کی دوسرے ٹیسٹ میں بنگلادیش کو اننگز اور51 رنز سےشکست
23 August 2026
لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
23 August 2026
النصر کی مسلسل دوسری فتح، آرسنل کا بھی فاتحانہ آغاز
23 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 16 سالہ بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست دیدی
22 August 2026
سابق کپتان اظہر علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
22 August 2026
جو روٹ نے سٹیو سمتھ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
22 August 2026