LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون

پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن میں آج 2 اہم میچ کھیلے جائیں گے

Web Desk

9 April 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں آج کراچی میں کرکٹ کا میلہ سجے گا جہاں دو اہم میچ کھیلے جائیں گے۔ دن کے پہلے مقابلے میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں دوپہر ڈھائی بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہمیشہ سے سخت مقابلہ دیکھنے میں آتا ہے، جس کے باعث شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد اس میچ کا انتظار کر رہی ہے۔

آج کا دوسرا اور بڑا مقابلہ شام 7 بجے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا، جہاں ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز کو مقامی سپورٹ حاصل ہوگی، جبکہ پشاور زلمی گزشتہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے 15 ویں میچ میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کی تھی۔ آج کے یہ دونوں میچز پی ایس ایل 11 کے پلے آف مرحلے کی دوڑ کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل قرار دیے جا رہے ہیں۔