LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون کا شیڈول اور سکواڈز کا اعلان، میدان 12 ستمبر سے سجے گا

Web Desk

10 September 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے باضابطہ شیڈول اور تمام اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئندہ سیزن میں مجموعی طور پر 8 قومی ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے 12 ستمبر سے ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے تمام مقابلے پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف کرکٹ وینیوز پر منعقد کیے جائیں گے، جن میں عمران خان اسٹیڈیم پشاور، ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم، ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد اور شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی شامل ہیں۔

اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پریذیڈنٹس ٹرافی میں مجموعی طور پر سات راؤنڈز کھیلے جائیں گے اور ہر راؤنڈ چار فرسٹ کلاس میچز پر مشتمل ہوگا۔ اس طرح ایونٹ کے دوران کل 28 چار روزہ فرسٹ کلاس مقابلے ہوں گے، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان 24 سے 28 اکتوبر تک پانچ روزہ فائنل معرکہ کھیلا جائے گا۔ اس اہم ترین ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں غنی گلاس، کے آر ایل (KRL)، کنگز مین اکیڈمی، ایم آئی ٹی سلوشنز، او جی ڈی سی ایل (OGDCL)، پی ٹی وی (PTV)، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) اور ایس این جی پی ایل (SNGPL) کی ٹیمیں ٹرافی اٹھانے کے لیے میدان میں اتریں گی