پیپلز پارٹی کا نجکاری پر موقف واضح، چوہدری منظور و سینٹر پلوشہ خان کی پریس کانفرنس
Web Desk
13 January 2026
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور اور سینٹر پلوشہ خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران نجکاری اور پی آئی اے کی صورتحال پر موقف واضح کیا۔
چوہدری منظور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کو عزت دی، لیکن ہمیں ہمارے ہی بڑوں کے خلاف گالیاں دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کو 10 ارب روپے میں فروخت کرنا فراڈ اور کھلی ڈکیتی ہے، اور لندن کے روٹ کو قطر کے حوالے کرنے کی پالیسی نواز شریف کے دور میں آئی، جس نے پی آئی اے کو تباہ کیا۔
انہوں نے منرلز انڈسٹری کی نجکاری پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس ادارے میں 2800 سے زائد ماہرین موجود ہیں، اور گزشتہ سال اس نے 45 ارب روپے سے زیادہ منافع دیا۔
سینٹر پلوشہ خان نے کہا کہ نجکاری کا مسئلہ بہت اہم ہے، پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں اس پر آواز اٹھائے گی، اور کل جاری ہونے والا جعلی آرڈیننس صدر مملکت کے علم کے بغیر جاری کیا گیا، جسے حکومت نے بعد میں واپس لے لیا۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی شخصیت کو سندھ میں ویلکم کیا گیا اور سندھی اجرک پہنائی گئی، جبکہ سڑکوں پر جلسے کی اجازت قابل قبول نہیں تھی۔
متعلقہ عنوانات
دہشت گردوں سے بات چیت کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈال دیں ورنہ ختم کر دیئے جائیں گے: پاک فوج
31 July 2026
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہسپتال بنا کر علاج کرنا ہیلتھ کیئر نہیں، انسانوں کو بیماریوں سے بچانا حقیقی صحت ہے۔
31 July 2026
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 21 نشستوں پر الیکشن 02 اگست کو: 12 لاکھ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے
31 July 2026
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
31 July 2026
مریم نواز نے 5 روز میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا
31 July 2026
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
31 July 2026
دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
31 July 2026
قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے
31 July 2026