خلائی مخلوق سے ممکنہ رابطہ، پوپ کے خطاب سے متعلق دلچسپ دعویٰ
Web Desk
6 January 2026
ایک برطانوی ڈاکیومنٹری ساز نے دعویٰ کیا ہے کہ پوپ لیو اس برس خلائی مخلوق کے ساتھ ممکنہ پہلے رابطے کی صورت میں خطاب کی تیاری کر رہے ہیں۔
یو ایف اوز پر تحقیق کرنے والے معروف محقق مارک کرسٹوفر لی کے مطابق انہوں نے ویٹیکن کے خفیہ آرکائیوز تک رسائی حاصل کر لی ہے، جہاں وہ ایسے تاریخی اور پُراسرار واقعات پر تحقیق کر رہے ہیں جو انسانیت اور خلائی مخلوق کے ممکنہ رابطے سے متعلق ہو سکتے ہیں۔
مارک کرسٹوفر لی کا کہنا ہے کہ ویٹیکن کے پاس صدیوں پر محیط ایسے شواہد اور دستاویزات موجود ہیں جو غیر معمولی فلکی مظاہر اور نامعلوم مخلوقات سے متعلق اشارے فراہم کرتی ہیں۔ ان کے مطابق چرچ اس امکان کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے کہ مستقبل قریب میں انسانوں اور خلائی مخلوق کے درمیان رابطہ ہو سکتا ہے۔
ڈاکیومنٹری ساز کا دعویٰ ہے کہ پوپ لیو اس حوالے سے مذہبی، اخلاقی اور انسانی پہلوؤں پر مبنی خطاب کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ رابطے کی صورت میں دنیا کو ایک واضح اور متحد پیغام دیا جا سکے۔
تاہم ویٹیکن کی جانب سے ان دعوؤں کی تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، جبکہ ماہرین ان بیانات کو قیاس آرائی قرار دے رہے ہیں۔ اس کے باوجود یہ دعویٰ عالمی سطح پر تجسس اور بحث کا باعث بن گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026