اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر 30 روزہ پابندی اور جرمانہ عائد
Web Desk
21 October 2026
پرتگال فٹبال فیڈریشن نے قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر جانے اور ہیڈ کوچ جارجے جیسس (Jorge Jesus) سے اختلافات کے معاملے پر عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر 30 روزہ پابندی اور 255 یورو جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب ڈنمارک کے خلاف نیشنز لیگ میچ سے قبل کوپن ہیگن میں رونالڈو کوچ سے شدید اختلافات کے بعد کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ رونالڈو نے الزام عائد کیا کہ ناروے کے خلاف میچ میں انہیں 30 منٹ کھلانے کا وعدہ توڑ کر متبادل بینچ پر بٹھایا گیا اور بعد میں طے شدہ پریس کانفرنس میں سچ بیان نہیں کیا گیا۔ پرتگال فیڈریشن کی ڈسپلنری کونسل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان کے خلاف یہ کارروائی کی ہے۔
دوسری جانب، رونالڈو پہلے ہی ساتھی کھلاڑیوں اور شائقین سے معذرت کرتے ہوئے واضح کر چکے ہیں کہ سزا کی مدت پوری ہونے کے بعد وہ دوبارہ قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔ پرتگال فٹبال فیڈریشن کے صدر پیڈرو پروینسا کا بھی کہنا ہے کہ معاملہ طے پانے کے بعد فیڈریشن اور انتظامیہ رونالڈو کی قومی ٹیم میں واپسی کی منتظر ہے۔ واضح رہے کہ رونالڈو پرتگال کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے اور سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026