پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کا تاریخی سنگ میل، پرتگالی کلب ایف سی پورٹو کی سیالکوٹ میں انٹری
Web Desk
16 September 2026
پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ اور ترقی کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پرتگال کے نامور فٹ بال کلب ‘ایف سی پورٹو’ (FC Porto) نے سیالکوٹ فٹ بال اکیڈمی کے ساتھ ایک تاریخی شراکت داری کا معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت سیالکوٹ میں پرتگالی کلب کے تعاون سے “ڈریگن فورس بائی ایف سی پورٹو” (Dragon Force by FC Porto) کے نام سے ایک عالمی معیار کی فٹ بال اکیڈمی قائم کی جائے گی، جو فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل بالز بنانے والے معروف ادارے ‘فارورڈ اسپورٹس’ کی سرپرستی میں فعال کی جائے گی۔
اس شراکت داری کے ذریعے ایف سی پورٹو اپنا جدید یورپی تربیتی ماڈل اور پیشہ ورانہ تجربہ پاکستان منتقل کرے گا، تاکہ مقامی نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بین الاقوامی معائر کے مطابق نکھارا جا سکے اور انہیں مستقبل کا چیمپئن بنایا جا سکے۔ سیالکوٹ اکیڈمی کا قیام عمل میں آنے کے بعد ایف سی پورٹو کے عالمی تربیتی نیٹ ورک میں زیرِ تربیت نوجوانوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔ اس پیش رفت کو پاکستان اور پرتگال کے درمیان اسپورٹس ڈپلومیسی اور کھیل کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن
9 October 2026
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
8 October 2026