پوپو فٹبال کلب اسلام آباد کے سالانہ ٹرائلز رواں ہفتے شروع ہوں گے
Web Desk
3 September 2026
دنیائے فٹبال میں اے کلاس کوچز کے زیر نگرانی پوپو فٹبال کلب اسلام آباد کے فٹبال ٹرائلز رواں ہفتے شروع ہوں گے۔ ”منشیات سے انکار اور کھیلوں سے پیار“ کے سلوگن کے ساتھ ٹرائلز نوجوان فٹبالرز کے لیے روشن مستقبل کے حصول کا سنہری موقع ہیں۔ ایم پی اے راجہ شوکت بھٹی، معروف پیتھالوجسٹ ڈاکٹر جمال ناصر اور چوہدری امتیاز مہمان خصوصی ہوں گے۔ چیف ایگزیکٹو پوپو فٹبال کلب حارث بن ہارون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال پورے ملک کے ہر صوبے سے نوجوان فٹبالرز پوپو فٹبال کلب کے سالانہ ٹرائلز میں جوق در جوق شرکت کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرائلز میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کو کلب انتظامیہ کی جانب سے مفت رہائش، کھانا اور جم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ حارث بن ہارون کے مطابق ماہر اے کلاس فٹبال کوچز منتخب فٹبال پلیئرز کو روزانہ کی بنیاد پر تین گھنٹوں کی سخت ٹریننگ بھی کرواتے ہیں، جس کے بعد ان منتخب کھلاڑیوں کو اندرون و بیرون ممالک مختلف فٹبال ٹورنامنٹس میں شرکت کا سنہری موقع ملتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفت فٹبال ٹرائلز 15 سے 18 سال کی عمر کے نوجوان کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ہیں، اس عمر سے ہٹ کر دیگر کھلاڑی اپنی عمر کی کیٹیگری میں ٹرائلز میں حصہ لے سکتے ہیں
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026