کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش
Web Desk
13 July 2026
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ نے مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور دنیا کے دیگر حصوں میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور جنگی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک حالیہ بیان میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور کئی دیگر مقامات پر ایک بار پھر جنگ کی ہوائیں چل رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنگ اپنے ساتھ صرف تشدد، دہشت، خوف اور موت لے کر آتی ہے جس سے ہمیشہ معصوم اور بے گناہ لوگ ہی سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
روحانی پیشوا نے عالمی برادری اور جنگی فریقین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان جنگی ہواؤں اور حالات کی خرابی کے باعث امن کی شمع کسی صورت نہیں بجھنی چاہیے۔ انہوں نے پائیدار حل کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صرف آپسی مکالمے، ملاقاتوں اور فعال سفارت کاری کا راستہ ہی دنیا کو ایک منصفانہ، محفوظ اور دیرپا امن کی طرف لے جا سکتا ہے، اس لیے طاقت کے بجائے سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جائے۔
متعلقہ عنوانات
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ
13 August 2026
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
13 August 2026
پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو
13 August 2026
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
13 August 2026
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
13 August 2026
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس
13 August 2026