LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون میر رضا علی خان کیس: سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ، JIT تشکیل دینے کے حوالے سے قانونی سوالات پر جواب طلب سینیٹ اجلاس: 2025 کے سیلاب سے معیشت کو 853 ارب روپے کا نقصان ہوا، PM آفس کا تحریری جواب ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے: اسماعیل بقائی ایران 20 سال تک جنگ لڑنے کے لئے تیار ہے: جنرل امیر حاتمی فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے تعمیری ملاقاتیں، کشیدگی میں کمی پر غور چین کا اسرائیل، فلسطین امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ سعودیہ اور فرانس کے درمیان سرمایہ کاری سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط امریکا نے شام کو دہشت گردی کی سرپرست ریاستوں کی فہرست سے نکال دیا

پولینڈ: جعلی پیزا آرڈر دیکر کمپنیوں کو مالی نقصان پہنچانے والا نوجوان گرفتار

Web Desk

25 August 2026

وارسا: پولینڈ میں پولیس نے ایک 23 سالہ نوجوان کو شہریوں کو ہراساں کرنے، شناخت کا غلط استعمال کرنے اور ملک بھر میں سینکڑوں جعلی پیزا آرڈرز دے کر کاروبار کو بھاری مالی نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

پولینڈ کے ‘سنٹرل بیورو فار کومبیٹنگ سائبر کرائم’ کے مطابق، ملزم مختلف شہریوں کی خبر کے بغیر ان کے نام پر مختلف پتوں پر پیزا ڈیلیوری کے آرڈرز بھیجتا تھا۔ اس کارروائی سے متعدد فوڈ ڈیلیوری کمپنیوں اور پیزیریا کو ہزاروں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

تحقیقات میں یہ خوفناک انکشاف سامنے آیا کہ ملزم آرڈرز کے ساتھ متاثرہ افراد کی ایسی حساس ذاتی معلومات اور خفیہ باتیں بھی شامل کرتا تھا جو صرف ان کے قریبی دوستوں یا گھر والوں کے علم میں ہوتی تھیں۔ علاوہ ازیں، بعض آرڈرز میں سنگین دھمکیاں بھی بھیجی جاتی تھیں، جن میں بچوں کے اغوا، کام کی جگہوں کو آگ لگانے اور روڈ حادثات کروانے کے انتباہات شامل تھے۔

سائبر کرائم پولیس نے تکنیکی شواہد کی مدد سے ملزم کا سُراغ لگا کر اسے حراست میں لے لیا ہے، جبکہ اس کے خلاف ہراسانی، دھوکہ دہی اور دھمکیوں کے الزامات کے تحت مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔