LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل

فلپائنی جوڑے نے سیلاب میں ڈوبے چرچ میں بندھن جوڑ لیا

Web Desk

2 September 2026

منیلا: فلپائن میں شدید مون سون بارشوں اور طوفانی سیلاب کے باوجود ایک جوڑے نے گھٹنوں تک ڈوبے ہوئے چرچ میں شادی کی تقریب منعقد کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

فلپائنی دارالحکومت منیلا کے شمال میں واقع ‘ہاگونوئے’ ٹاؤن کے ‘سینٹ جان دی بپٹسٹ’ چرچ میں جب دلہن ‘لیان لیزا گالانگ’ اور دولہا ‘گلبرٹ چیکو’ پہنچے تو چرچ کا پورا صحن اور اندرونی حصہ سیلابی پانی سے بھرا ہوا تھا۔ چرچ انتظامیہ نے بڑھتے ہوئے پانی کے باعث شادی ملتوی کرنے کا مشورہ دیا، تاہم جوڑے نے تمام تر مشکلات کے باوجود تقریب کو ہر حال میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔ سفید عروسی لباس میں ملبوس دلہن نے گدلے پانی سے گزر کر چرچ کی راہداری طے کی اور پادری نے مختصر تقریب میں دونوں کو میاں بیوی قرار دے دیا۔

دولہا گلبرٹ چیکو، جو مشرقِ وسطیٰ میں بطور رِگر کام کرتے ہیں، نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے لیے کپڑوں کے بھیگنے سے زیادہ ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا اہم تھا۔ دلہن کے لباس کو پانی سے بچانے کے لیے اس کے دامن کو مختصر کیا گیا جبکہ جوڑا بلند شاسی والی گاڑی کے ذریعے چرچ پہنچا۔ فلپائن کے شمالی حصوں میں جاری اگست کی ان شدید مون سون بارشوں اور سیلاب سے اب تک کم از کم 34 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم اس سخت صورتحال میں بھی اس جوڑے کے عزم و محبت کی یہ تصاویر اور ویڈیوز عالمی میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔