امریکا: دنیا کی سب سے بڑی چیز اسٹیک کی قطار
Web Desk
26 March 2026
فلیڈیلفیا: امریکہ میں فلیڈیلفیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ (PHL) پر “نیشنل چیز اسٹیک ڈے” (National Cheesesteak Day) کو ایک یادگار انداز میں منایا گیا، جہاں چیز اسٹیک سینڈوچز کی طویل ترین قطار بنا کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ منگل کے روز ایئرپورٹ کے ٹرمینل بی اور سی کے درمیان سینڈوچز کی یہ قطار بچھائی گئی جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔
اس ریکارڈ ساز کوشش میں ‘پی ایچ ایل فوڈ اینڈ شاپس’ اور ‘سٹی آف فلیڈیلفیا ڈیپارٹمنٹ آف ایوی ایشن’ نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ اس دیوقامت چیز اسٹیک کی تیاری میں 1291 فٹ لمبا رول، 449 کلو گرام شیوڈ بیف (Shaved Beef) اور 102 کلو گرام چیز ساس کا استعمال کیا گیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے آفیشل جج موقع پر موجود تھے جنہوں نے پیمائش کے بعد تصدیق کی کہ 1291 چیز اسٹیک کی یہ قطار عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے کافی ہے۔ ریکارڈ مکمل ہونے کے بعد یہ سینڈوچز ایئرپورٹ کے عملے اور مسافروں میں تقسیم کیے گئے، جس سے ایئرپورٹ کا ماحول کسی جشن کے سماں میں بدل گیا۔
متعلقہ عنوانات
کھانسی میں مبتلا خاتون کے گلے میں نوز رنگ کی موجودگی کا انکشاف
5 May 2026
جنوبی افریقہ: مگرمچھ کے پیٹ سے انسانی باقیات برآمد
5 May 2026
امریکا: بیٹے کی سالگرہ نے باپ کو لاکھوں ڈالر جتوا دیے
4 May 2026
سڑکوں پر پھرنے والا فرار زیبرا حقیقت میں گدھا نکلا
4 May 2026
آسٹریلیا میں چوہوں کا فصلوں پر حملہ، خوراک کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ
2 May 2026
وہ انوکھا ٹریفک سگنل جہاں سال میں صرف ایک بار سبز لائٹ روشن ہوتی ہے
1 May 2026
ری سائیکلنگ سینٹر کے باہر لگایا گیا سپیڈ لمٹ سائن توجہ کا مرکز
1 May 2026
چینی فوڈ بلاگر نے شیشے جیسا نیم شفاف فرائیڈ چکن تیار کرلیا
30 April 2026