ملک بھر سے 441 سکولز نیشنل ہاکی پورٹل پر رجسٹرڈ ہو گئے
Web Desk
3 August 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے ملک بھر میں قومی کھیل کے فروغ اور گراس روٹ لیول پر بہتری کے لیے جاری ‘اسکولز پروگرام’ میں نمایاں پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔ فیڈریشن کے مطابق نیشنل ہاکی پورٹل پر اب تک 441 اسکولز باضابطہ طور پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جبکہ اگلے 02 ہفتوں میں یہ تعداد 1,000 تک پہنچنے کی قوی توقع ہے۔ PHF نے واضح کیا ہے کہ 1,000 اسکولوں کا ہدف پورا ہوتے ہی رجسٹرڈ اداروں میں مفت ہاکی کٹس اور دیگر کھیلوں کا سامان تقسیم کیا جائے گا۔ مزید برآں، گراس روٹ پر معیارِ کھیل کو بہتر بنانے کے لیے تمام اضلاع میں سند یافتہ ہاکی کوچز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فروری 2027 میں ملک کی پہلی تاریخ ساز نیشنل انڈر-15 ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
FIH مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 رکنی قومی ہاکی اسکواڈ اور آفیشلز کا اعلان
5 August 2026
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دورۂ سری لنکا مکمل کرنے کے بعد کولمبو سے وطن واپسی کے لیے روانہ
5 August 2026
غیر منظور شدہ ایشین لیجنڈز لیگ میں سابق کرکٹرز کی شرکت، پی سی بی کا سخت نوٹس
5 August 2026
دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا روز، ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں پر 103 رنز بنا لیے
5 August 2026
پاکستان ویمن کی تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی، سیریز 1-2 سے سری لنکا کے نام
5 August 2026
پاکستان کی جنوبی کوریا کیخلاف مسلسل تیسری فتح، سیریز بھی اپنے نام کر لی
4 August 2026
مائیکل سمتھ 2 سال کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر
4 August 2026
ارشد ندیم لوزان ڈائمنڈ لیگ میں ایکشن کیلئے تیار، نیرج چوپڑا بھی میدان میں ہونگے
4 August 2026