LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
رواں سال خطبۂ حج 35 زبانوں میں نشر کیا جائے گا، سعودی حکومت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک ہی ہفتے میں دوسری بار ایران پہنچ گئے؛ ایران امریکا مذاکرات پر اہم ملاقاتیں متوقع منتخب نمائندوں پر گولیاں چلائی گئیں، کے پی کے عوام کو دیوار سے نہ لگایا جائے؛ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان میں توسیع؛ پیٹرولیم لیوی 100 روپے کرنے اور 430 ارب کے نئے ٹیکسوں کا مطالبہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹبال کی پاکستان میں پہلی باضابطہ رونمائی، اسلام آباد میں شاندار تقریب مستحق و نادار افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے: وزیراعظم ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست سلہٹ ٹیسٹ: بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دے کر وائٹ واش کردیا رواں سال سمگلنگ میں 80 فیصد کمی ہوئی: وزیر مملکت طلال چودھری بجٹ 27-2026 کی تیاریاں: آئی ایم ایف اور ایف بی آر مذاکرات مکمل، 15,262 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس ہدف مقرر پنجاب اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان امریکہ ایران کیخلاف جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلا رہا ہے، ایرانی مشن امریکی صدر ٹرمپ کا ایران جنگ تیزی سے ختم کرنے کا اعلان ایران کی امریکا کو دوبارہ جارحیت پر سخت کارروائی کی وارننگ

جونیئر اور سینئر ہاکی ٹیموں کے ٹرائلز اور ٹریننگ کیمپ کا شیڈول جاری

Web Desk

10 April 2026

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں قومی کھیل کی بحالی اور مستقبل کو مضبوط بنانے کے لیے جونیئر اور سینئر ٹیموں کے ٹرائلز اور ٹریننگ کیمپ کا جامع شیڈول جاری کر دیا ہے۔ صدر پی ایچ ایف محئی الدین وانی کے مطابق، قومی سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچز ملک کے بڑے شہروں کا دورہ کر کے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔ شیڈول کے تحت قومی انڈر 18 ٹیم کے اوپن ٹرائلز 16 اپریل کو لاہور کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوں گے، جبکہ اسلام آباد میں یہ ٹرائلز 20 اور 21 اپریل کو منعقد کیے جائیں گے۔

سینئر ہاکی ٹیم کے حوالے سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، تربیتی کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا آغاز 13 اپریل کو عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی سے ہوگا۔ اس مرحلے پر سابقہ قومی ٹیم کے ارکان اور سٹینڈ بائی رہنے والے 28 کھلاڑیوں کو ٹرائلز سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ مزید برآں، لاہور میں 15 اپریل اور پشاور میں 23 اپریل کو اوپن ٹرائلز لیے جائیں گے۔

صدر پی ایچ ایف نے بتایا کہ ان ٹرائلز کے بعد منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کے لیے سینئر ٹیم کا خصوصی تربیتی کیمپ یکم مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان شفاف ٹرائلز اور تربیتی کیمپوں کا مقصد پاکستان ہاکی کے ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور باصلاحیت نوجوانوں کو آگے لانا ہے تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا جا سکے۔