پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کا پلان تیار
Web Desk
16 July 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ورلڈ کپ کے لیے قومی کھلاڑیوں کی سلیکشن کا جدید، میرٹ اور ڈیٹا پر مبنی جامع پلان تیار کر لیا ہے۔ نئے طریقہ کار کے تحت کھلاڑیوں کا فٹنس، تکنیکی مہارت، ذہنی مضبوطی، کارکردگی اور رویے سمیت 5 اہم شعبوں میں تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ پلان کے مطابق، غیر ملکی کوچز ہر کھلاڑی کو 1 سے 5 تک نمبر دیں گے، اور ٹیم میں انتخاب کے لیے کھلاڑیوں کو کم از کم 3 شعبوں میں 3 یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ کھلاڑیوں کی کارکردگی کی نگرانی کے لیے جی پی ایس ٹریکنگ (GPS Tracking) اور ویڈیو اینالسٹس کی جدید تکنیکی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ یہ مجوزہ سلیکشن معیار حتمی منظوری کے لیے سلیکشن کمیٹی اور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پیش کیا جائے گا، تاکہ ورلڈ کپ کے لیے مکمل شفافیت کے ساتھ بہترین ٹیم تشکیل دی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق
21 August 2026
ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے: گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار
21 August 2026
ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست
21 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان پر 195 رنز کی برتری حاصل
21 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
20 August 2026
آئی سی سی نے قذافی سٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے
20 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے
20 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
19 August 2026