LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر امریکی پابندیاں، دباؤ پہلے بھی ناکام، آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی: ایران کا ٹرمپ پر طنز روس کا یوکرین میں ڈرون حملہ، 15 افراد ہلاک، 130 سے زائد زخمی امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان ایرانی مسلح افواج کا کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن، مؤثر اور تباہ کن جواب دینے کا اعلان معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کرے گا: جے ڈی وینس شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق ایران کا دباؤ کے سامنے نہ جھکنے اور دشمن سے آخری سانس تک لڑنے کا عزم بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی سے لاکھوں روپے کی ادویات چوری پکڑی گئی الحمدللہ !عمران خان مکمل صحت مند اور فٹ ہیں: ڈاکٹر عظمیٰ خان حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دھرنا ختم نہیں کریں گے: حافظ نعیم الرحمان متحدہ اپوزیشن کا پارلیمنٹ میں مشترکہ کردار ادا کرنے کا اعلان

اولمپین طاہر زمان پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈویلپمنٹ مقرر

Web Desk

21 May 2026

پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے قومی کھیل کی کھوئی ہوئی ساکھ کی بحالی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نامور اولمپین طاہر زمان کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈویلپمنٹ مقرر کر دیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے کے مطابق، طاہر زمان کا شمار دنیا کے چند بہترین ہاکی ماہرین میں ہوتا ہے۔ وہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) کے مصدقہ ‘ہائی پرفارمنس لیول 6 کوچ’ ہیں، جو کہ دنیا میں کوچنگ کا سب سے اعلٰی ترین گریڈ مانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اولمپین طاہر زمان عالمی سطح پر ‘ایف آئی ایچ رولز بورڈ کمیٹی’ (FIH Rules Board Committee) کے معزز رکن کے طور پر بھی ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں اور دنیا بھر میں ہاکی کے قوانین کی تشکیل اور ان میں ترامیم کے عمل کا حصہ ہیں۔

ٹیکنیکل اور اکیڈمک لحاظ سے مضبوط طاہر زمان کو یہ اہم ذمہ داری سونپے جانے پر صدر پی ایچ ایف (PHF) میر محی الدین وانی نے گہری خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ صدر فیڈریشن کا کہنا ہے کہ طاہر زمان کی شمولیت سے پاکستان ہاکی میں جدید سائنسی خطوط پر کام کا آغاز ہوگا، نچلی سطح (گراس روٹ لیول) پر ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا اور قومی مینیجمنٹ کو کھلاڑیوں کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی۔ ہاکی ماہرین نے اس تقرری کو پاکستان ہاکی کی ترقی کے لیے ایک انتہائی مثبت اور ناگزیر قدم قرار دیا ہے۔