LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن کی سعودیہ میں پاکستانی سفیر سے ملاقات، فٹبال کے فروغ پر تبادلہ خیال

Web Desk

19 August 2026

پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) کے صدر محسن گیلانی نے سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر احمد فاروق سے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں ملک میں فٹبال کے فروغ، گراس روٹ لیول کے ترقیاتی منصوبوں اور پاک-سعودی کھیلوں کے شعبے میں باہمی تعاون کو مستحکم کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پی ایف ایف کے صدر نے سفیر کو گراس روٹس اور قومی سطح پر جاری فٹبال کے منصوبوں سے آگاہ کیا اور سعودی عرب کے کھیل کے اداروں کے ساتھ روابط بڑھا کر پاکستان کے فٹبال ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سفیر احمد فاروق نے فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان کھیلوں کے میدان میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ فٹبال دونوں ممالک کے عوام اور دیرینہ تعلقات کو مزید قریب لانے کا ایک بہترین ذریعہ ثابت ہوگا۔