مہنگائی کے بوجھ تلے عوام ہر لیٹر پیٹرول پر 100 روپے ، ڈیزل پر 94.93 روپے ٹیکسز ادا کرتے ہیں، رپورٹ میں انکشاف
Web Desk
16 February 2026
وزارت توانائی پاکستان کی تازہ دستاویزات سے ظاہر ہوا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں صرف عالمی مارکیٹ پر منحصر نہیں بلکہ ٹیکسز اور لیویز نے بھی عوام کی جیب پر بھاری بوجھ ڈال دیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق ہر لیٹر پیٹرول پر 100 روپے 21 پیسے ٹیکس عائد ہیں، جو قیمت کا 39 فیصد بنتا ہے، جبکہ ایک لیٹر ڈیزل پر 94.93 روپے ٹیکسز ہیں جو 34 فیصد کے برابر ہیں۔ فی لیٹر پیٹرول میں 13.31 روپے کسٹم ڈیوٹی، 84.40 روپے پیٹرولیم لیوی اور 2.50 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہیں۔ اسی طرح ڈیزل میں 15.68 روپے کسٹم ڈیوٹی، 76.21 روپے پیٹرولیم لیوی اور 2.50 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہیں۔
عوامی مشکلات یہاں ختم نہیں ہوتیں، کیونکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ہر لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر 7.87 روپے وصول کرتی ہیں، جبکہ ڈیلرز 8.64 روپے اضافی وصول کرتے ہیں، جس سے اصل قیمت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس بلند ٹیکس بوجھ اور اضافی فیسوں کے باعث عام شہریوں کی روزمرہ آمدنی پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور حکومت کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوششیں ناکافی ثابت ہو رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف
5 October 2026
سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو
5 October 2026
امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام
5 October 2026
نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے
5 October 2026
مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری
5 October 2026
چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے رائس پلانٹرز کے استعمال کا فیصلہ
5 October 2026
نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران
5 October 2026
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا
5 October 2026