پی سی بی نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز کے دوسرے سیزن کا اعلان کر دیا
Web Desk
20 July 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر میں اسکول کرکٹ کی بحالی اور گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے ’پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز‘ کے دوسرے سیزن (2026-27) کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ اسامہ شارون اور سابق قومی کپتان مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے سیزن کی کامیابی کے بعد اس بار پروگرام کا دائرہ کار 39 اضلاع سے بڑھا کر 100 اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے، جس میں 1200 اسکولز شرکت کریں گے۔ اسکولوں کے ٹریننگ کیمپس 10 اگست سے شروع ہوں گے جبکہ باقاعدہ ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے شروع ہو کر ضلعی، ڈویژنل، صوبائی اور قومی سطح کے 4 مرحلوں پر محیط ہوگا۔ پی سی بی تمام شریک اسکولوں کو مالی فنڈنگ اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گا تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو جدید ترین سہولیات اور یکساں مواقع میسر آ سکیں۔
متعلقہ عنوانات
قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نیدرلینڈ روانہ ہو گئی
9 August 2026
آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ، پاکستان نے سلور میڈل اپنے نام کر لیا
9 August 2026
معروف فٹبالر لیونل میسی کے والد 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
9 August 2026
پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچ گیا
9 August 2026
پاکستان کرکٹ کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار کوچ یا کپتان کو نہیں ٹھہراؤں گا: اظہر علی
8 August 2026
خوشدل شاہ کا پاکستان کرکٹ چھوڑنے پر بیان سامنے آگیا
8 August 2026
پاکستان ٹیسٹ سکواڈ ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ روانہ
8 August 2026
ویمنز ایشیا کپ کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہوگا
8 August 2026