LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا

پی سی بی کا بڑا فیصلہ، پاکستان چیمپئنز کو ڈبلیو سی ایل میں شرکت سے روک دیا

Web Desk

3 October 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کے نئے سیزن کے لیے ‘پاکستان چیمپئنز’ کو ایونٹ میں شرکت سے روکتے ہوئے نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ (NOC) دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی اپنے گزشتہ سال کے موقف پر قائم ہے اور اس نے ایک ہفتہ قبل ہی انتظامیہ کو این او سی کی عدم فراہمی سے آگاہ کر دیا تھا۔ پی سی بی کے اس فیصلے کے بعد پاکستان چیمپئنز آج بنگلہ دیش کے خلاف اپنا شیڈول میچ بھی نہیں کھیل سکے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان چیمپئنز کے تمام کھلاڑی اس وقت دبئی میں موجود ہیں اور ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف تھے، تاہم این او سی نہ ملنے کے باعث وہ میدان میں نہیں اتر سکیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سیزن میں بھارتی ٹیم نے پاکستان چیمپئنز کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے ردِعمل میں پی سی بی نے اس مرتبہ سیزن تھری کے لیے ٹیم کو عدم تعاون کی پالیسی کے تحت این او سی جاری کرنے سے روک دیا ہے۔