LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈیزل سستا، پٹرول مزید 4 روپے 61 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا اسحاق ڈار کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات، تجارت اور تعلیمی روابط بڑھانے پر اتفاق قوم کو جینے دو، پٹرول پر جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمان یوکرینی حملے روسی انتخابات متاثر نہ کرسکے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں: کریملن حوثیوں پر حملے کی تیاری مکمل، ٹرمپ نے آخری مرحلے میں فیصلہ بدل دیا 23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز پر عالمی پابندی ہوگی: امریکی وزیر خزانہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: جے ڈی وینس عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی روس، یوکرین جنگ دنیا کیلئے تباہ کن، فوری خاتمہ ضروری ہے: ٹرمپ بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال را، طالبان انٹیلی جنس اور دہشتگرد گروہوں کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف وائٹ ہاؤس میں رسائی پر پابندی، میڈیا اداروں کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم سیاسی کمیٹی بنائیں: سینیٹ اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس لاہور ہائیکورٹ: علیمہ خان کی 3-MPO کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ایم کیو ایم پاکستان کا 27 ستمبر کو پی آئی بی اسٹیڈیم میں جنرل ورکرز اجلاس کا اعلان

پاکستان کرکٹ تاریخ کی سب سے مہنگی ڈیل کا امکان بڑھنے لگا

Web Desk

20 February 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میڈیا رائٹس کی فروخت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل متوقع ہے، جس سے پی سی بی کے خزانے میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ایک پی ایس ایل فرنچائز نے براڈکاسٹ حقوق کے لیے سالانہ ساڑھے چار ارب روپے کی بولی دینے کا ذہن بنا لیا ہے، جس کے تحت 4 سالہ معاہدہ 18 ارب روپے تک جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے میڈیا رائٹس کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا، تاہم واجبات کی عدم ادائیگی پر دو بڑے سپورٹس چینلز کو ڈس کوالیفائی کر دیا گیا ہے۔ اب میدان ایک ایسی کمپنی کے لیے خالی نظر آ رہا ہے جو پہلے ہی پی ایس ایل فرنچائز کی مالک ہے۔ لائیو اسٹریمنگ کے حقوق کی بولی بھی 7 ارب روپے تک جانے کی توقع ہے، جس کے بعد یہ مجموعی طور پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا میڈیا معاہدہ بن جائے گا۔

لیگ کے 11 ویں ایڈیشن میں دو نئی ٹیموں کے اضافے سے میچز کی تعداد 34 سے بڑھ کر 44 ہو جائے گی، جو تجارتی لحاظ سے اس ڈیل کی قدر میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔ نئے قوانین کے تحت اگر ڈیل 3 ارب روپے سے تجاوز کرتی ہے تو اضافی رقم کا ایک حصہ غیر ملکی ‘آئیکون’ کھلاڑیوں کی شمولیت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ پی ایس ایل کا 11 واں سیزن 26 مارچ سے شروع ہونے والا ہے۔