LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ

پی سی بی نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی

Web Desk

18 July 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کا باقاعدہ آغاز 24 ستمبر سے ہوگا جبکہ فائنل میچ 5 سے 9 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ اس اہم ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں 8 ڈپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں اسٹیٹ بینک، واپڈا، کے آر ایل، سوئی ناردرن، غنی گلاس، پی ٹی وی، سحر ایسوسی ایٹس اور ایم آئی ٹی سلوشنز شامل ہیں۔ ٹرافی کے تمام میچز اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد اور راولپنڈی کے مختلف میدانوں میں کھیلے جائیں گے۔ دوسری جانب، متعلقہ ڈپارٹمنٹس نے پی سی بی کی جانب سے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے تقریباً دو سے ڈھائی ماہ قبل ہی شیڈول جاری کرنے کے اقدام کو انتہائی قابلِ ستائش قرار دیا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ وقت سے پہلے شیڈول اور میزبان شہروں کا فیصلہ ہونے سے انہیں اپنا بجٹ منظور کرانے اور ٹورنامنٹ کے لیے بہترین حکمتِ عملی ترتیب دینے میں بڑی آسانی ہوگی۔