LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز، سکول کرکٹ ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ

Web Desk

17 September 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر اسکول کرکٹ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے گراس روٹ لیول سے نیا اور بہترین کرکٹ ٹیلنٹ دریافت کرنے کے لیے ‘پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز’ کا جامع منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے دوسرے سیزن کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے دوسرے سیزن کا افتتاحی میچ رواں ہفتے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بیکن ہاؤس اور ایچیسن کالج کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم میں یہ اہم میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تقریبِ رونمائی اور افتتاحی میچ کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ میچ کے فوری بعد شائقینِ کرکٹ اور ڈومیسٹک سپورٹرز کے لیے ایک شاندار میوزیکل کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ پی سی بی حکام کے مطابق اسکول کرکٹ کے اس سنسنی خیز افتتاحی میچ اور بعد میں ہونے والے میوزیکل کنسرٹ کے لیے شائقینِ کرکٹ کا اسٹیڈیم میں داخلہ مکمل طور پر مفت ہوگا۔