LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع برطانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے سٹریٹجک وسعت و علاقائی توازن کا ذریعہ قرار امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان خطے میں امن کیلئے مقامی اور آزاد علاقائی سکیورٹی نظام ناگزیر ہے: ایرانی سپیکر پوتن کا آئندہ پارلیمانی انتخابات پر اعتماد، ملک کے استحکام اور سیاسی نظام کی پختگی کا اظہار

پی سی بی کا بڑا فیصلہ؛ حسن علی اور محمد عباس سمیت 5 کھلاڑیوں کو انگلش کاؤنٹی اور لیگ کرکٹ کے لیے این او سی جاری

Web Desk

14 May 2026

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے قومی ٹیم کے پانچ کرکٹرز کو انگلینڈ میں کاؤنٹی اور مختلف کرکٹ لیگز کھیلنے کے لیے این او سی (NOC) جاری کر دیے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر حسن علی، محمد عباس، محمد علی، فہیم اشرف اور اسپنر عثمان طارق شامل ہیں۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق، تجربہ کار فاسٹ بولر حسن علی کو یارکشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کے لیے کلیئرنس دی گئی ہے، جبکہ محمد عباس ڈربی شائر کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ان کے علاوہ محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو انگلینڈ کی مقامی لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔ بورڈ کا یہ اقدام کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مختلف کنڈیشنز میں تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا، جو مستقبل میں قومی ٹیم کے لیے سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔