LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات محسن نقوی کی سربراہ پاسداران انقلاب سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا علم اور اخلاق جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر نیویارک میں امریکی و ایرانی وفود کی ملاقات امریکا کے اصرار پر ہوئی، ایرانی میڈیا بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع

پاکستان کرکٹ بورڈ کو مینز ٹیم کیلئے بولنگ کوچ کی تلاش

Web Desk

23 September 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی مینز کرکٹ ٹیم کے لیے بولنگ کوچ کی خالی نشست کو پر کرنے کے لیے باضابطہ اشتہار جاری کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق بولنگ کوچ کے عہدے پر اپلائی کرنے والے امیدوار کے پاس لیول تھری (Level 3) کرکٹ کوچنگ ایکریڈیشن کا ہونا لازمی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امیدوار کے لیے کم از کم 5 سال کا پروفیشنل کوچنگ کا تجربہ ہونا ضروری ہے، جبکہ تمام خواہش مند افراد 8 اکتوبر تک اپنی درخواستیں بورڈ کو جمع کروا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے موجودہ بولنگ کوچ ایشلے نوفکی (Ashley Noffke) اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں اور انہوں نے اپنے اس فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو باضابطہ آگاہ بھی کر دیا تھا۔ جاری ایشین گیمز کی سیریز بطور بولنگ کوچ ان کی آخری اسائنمنٹ ہوگی جس کے فوری بعد وہ اپنی قومی ذمہ داریوں سے الگ ہو جائیں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ نیا کوچ تعینات کر کے قومی ٹیم کے باؤلرز کی تکنیکی تربیت اور صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔