پی سی بی نے امام الحق سے متعلق خبروں کی تردید کردی
Web Desk
14 September 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کے خلاف کسی بھی قسم کی انکوائری رپورٹ تیار کیے جانے کی خبروں کی باضابطہ تردید کر دی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر امام الحق سے متعلق رپورٹ کی تیاری کے حوالے سے گردش کرنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سیریز کے دوران مبینہ ‘ڈریسنگ روم لیکس’ کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سمیت متعلقہ اداروں کی تحقیقات تاحال جاری ہیں، تاہم اس مرحلے پر پی سی بی نے کسی بھی کھلاڑی کے خلاف حتمی رپورٹ تیار نہیں کی ہے۔ کرکٹ بورڈ نے میڈیا اور عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات اور قیاس آرائیوں پر کان نہ دھریں، کیونکہ تحقیقاتی عمل مکمل ہونے اور حقائق سامنے آنے کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن
9 October 2026
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
8 October 2026