چیئرمین پی سی بی کو بھارت میں آئی سی سی بورڈ میٹنگ کا دعوت نامہ موصول
Web Desk
16 May 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کو بھارت میں ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اہم بورڈ میٹنگ اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل میچ میں شرکت کا باضابطہ دعوت نامہ موصول ہو گیا ہے۔ تاہم، موجودہ پاک بھارت سیاسی و سفارتی تناظر کے باعث محسن نقوی کے بھارت جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
کرکٹ کی موقر ویب سائٹ کے مطابق، آئی سی سی کے اہم اجلاس رواں ماہ مئی میں دو مراحل میں منعقد ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کا ورچوئل (آن لائن) اجلاس 21 مئی کو ہوگا، جبکہ دوسرے مرحلے میں سب سے اہم بورڈ میٹنگ 30 اور 31 مئی کو بھارت کے شہر احمد آباد میں شیڈول ہے، جس میں شرکت کے لیے چیئرمین پی سی بی کو مدعو کیا گیا ہے۔
اس اہم آئی سی سی اجلاس کے ایجنڈے میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) کے موجودہ فارمیٹ میں بڑی تبدیلیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ موجودہ قوانین کے تحت چیمپئن شپ کا حصہ بننے کے لیے ہر دو ممالک کے درمیان سیریز میں کم از کم 2 ٹیسٹ میچز کھیلنا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ، ٹیسٹ کرکٹ کو مزید وسعت دینے کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں زمبابوے، آئرلینڈ اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کو شامل کرنے کی تجویز پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ کرکٹ کے حلقے محسن نقوی کے ممکنہ دورۂ بھارت کو مستقبل کی پاک بھارت کرکٹ سیریز اور سفارت کاری کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی الیون میں بڑے پیمانے پر اکھڑ پچھاڑ کا امکان؛ جمعہ اور ہفتہ کو محسن نقوی کی صدارت میں اہم بیٹھک
9 June 2026
پاکستان کیخلاف میچز میں امپائر کے فیصلے انڈیا کے حق میں ہوتے ہیں: خوشدل شاہ
9 June 2026
شاہین آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم سے مستقل طور پر ڈراپ کرنے کا فیصلہ
8 June 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026: نورا فتیحی کا نیا گانا ریلیز، افتتاحی تقریب میں اسٹیج پر جلوہ بھی دکھائیں گی
8 June 2026
پاکستان اسپورٹس بورڈ کو نیا سربراہ مل گیا؛ یاور حسین مستقل ڈائریکٹر جنرل مقرر، نوٹیفکیشن جاری
8 June 2026
شاہین آفریدی کو مستقل طور پر ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ
8 June 2026
کراچی؛ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بدترین گراوٹ، فی تولہ سونا 12 ہزار روپے سے زائد سستا ہو گیا
6 June 2026
انڈر18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
6 June 2026