پی سی بی کی سری لنکا کے شاناکا پرپی ایس ایل میں ایک سال کی پابندی
Web Desk
20 April 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر سری لنکن کرکٹر داسن شناکا پر پی ایس ایل کھیلنے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 11 کیلئے لاہور قلندرز کے داسن شناکا نے ایونٹ سے دستبردار ہوکر معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے بعد وہ اگلے سال پی ایس ایل 12 میں شرکت کے لیے نااہل قرار دیے گئے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، داسن شناکا کی پی ایس ایل 11 سے دستبرداری قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کی ساکھ اور معیار برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔
پی سی بی کے مطابق داسن شناکا نے کہا ہے کہ میں پی ایس ایل سے دستبرداری کے اپنے فیصلے پر دل سے افسوس کرتا ہوں اور پاکستان کے عوام، شائقین اور پوری کرکٹ برادری سے خلوصِ دل سے معذرت چاہتا ہوں۔
پی سی بی کے مطابق داسن شناکا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ایک باوقار ٹورنامنٹ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میرے اقدام سے مایوسی ہوئی۔ لاہور قلندرز کےشائقین سے خاص طور پر معذرت خواہ ہوں کہ میں نے انہیں مایوس کیا۔
داسن شناکا نے واضح کیا کہ دستبرداری کے وقت میرا کسی اور ٹورنامنٹ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ پاکستانی شائقین کے لیے میرے دل میں بے حد احترام ہے اور میں نے ہمیشہ پاکستان میں اپنے وقت سے لطف اٹھایا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار
23 August 2026
شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سکواڈ سے باہر رکھنے پر سابق انگلش فاسٹ بولر کا حیرت کا اظہار
23 August 2026
آسٹریلیا کی دوسرے ٹیسٹ میں بنگلادیش کو اننگز اور51 رنز سےشکست
23 August 2026
لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
23 August 2026
النصر کی مسلسل دوسری فتح، آرسنل کا بھی فاتحانہ آغاز
23 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 16 سالہ بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست دیدی
22 August 2026
سابق کپتان اظہر علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
22 August 2026
جو روٹ نے سٹیو سمتھ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
22 August 2026