LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

پی سی بی نے ویمنز ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے سکواڈز کا اعلان کردیا

Web Desk

16 August 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمنز ایشیا کپ اور 20ویں ایشین گیمز کے لیے 15، 15 رکنی قومی خواتین کرکٹ اسکواڈز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ قومی ٹیم کی مستقل کپتان فاطمہ ثنا دونوں اہم ایونٹس میں پاکستان کی قیادت کریں گی، جو انگلینڈ میں ‘دی ہنڈریڈ’ لیگ میں مصروفیات کے باعث سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹی 20 سیریز میں شرکت نہیں کر سکی تھیں۔ ایشیا کپ کے انعقاد سے قبل قومی ٹیم کا تیاری کے لیے خصوصی تربیتی کیمپ 16 سے 25 اگست تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) لاہور میں لگایا جا رہا ہے۔

  • ویمنز ایشیا کپ (28 اگست تا 13 ستمبر – دبئی): پاکستان کو گروپ ‘اے’ میں بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستان کا پہلا میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ، 5 ستمبر کو روايتی حریف بھارت اور 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف ہوگا۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 10 و 11 ستمبر اور فائنل 13 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

  • ایشیا کپ اسکواڈ: فاطمہ ثنا (کپتان)، منیبہ علی صدیقی، شوال ذوالفقار، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، سائرہ جبیں، ایمن فاطمہ، ایمان نصیر، امِ ہانی، طوبیٰ حسن، نشرا سندھو، مومنہ ریاست، ناجیہ علوی، وحیدہ اختر اور سعدیہ اقبال۔

  • 20ویں ایشین گیمز (جاپان): ایشین گیمز کے اسکواڈ کے لیے عالیہ ریاض، تسمیہ رباب اور حمنہ بلال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان 17 ستمبر کو جاپان کے کوروگی ایتھلیٹک پارک میں چوتھے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کا سامنا کرے گا۔ سیمی فائنل میں رسائی کی صورت میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا یا ملائیشیا سے ہو سکتا ہے، جبکہ میڈل کے مقابلے 22 ستمبر کو ہوں گے۔

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم اس سے قبل 2010ء اور 2014ء کے ایشین گیمز میں طلائی تمغے (Gold Medals) حاصل کر چکی ہے، جبکہ 2022ء کے ایڈیشن میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔