تقسیم اور لوگوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں: مراد علی شاہ
Web Desk
19 November 2026
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں تقسیم پیدا کرنے اور لوگوں کو آپس میں لڑانے کی کوئی بھی کوشش ناقابلِ قبول ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ماضی میں بھی کراچی کے عوام کو آپس میں لڑانے کی کوششیں کی گئیں، تاہم اب سندھ میں چار صوبے بنانے کی باتیں کرنے والے اپنے مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے۔
آئینی طریقہ کار کا حوالہ دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ کسی بھی نئے صوبے کے قیام کے لیے متعلقہ صوبائی اسمبلی یعنی سندھ اسمبلی کی دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ احسن اقبال پہلے سندھ اسمبلی کے رکن (ایم پی اے) منتخب ہو کر آئیں اور پھر نیا صوبہ بنا کر دکھائیں۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد
19 November 2026
سعودیہ نے حوثی باغیوں کے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کر دیئے
19 November 2026
یمنی افواج کی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید فضائی، زمینی کارروائیاں، 142 جنگجو ہلاک
19 November 2026
امارات میں ایکو واک 2026ء کا انعقاد، 500 سے زائد افراد نے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا
19 November 2026
سعودیہ کی حوثی باغیوں کیخلاف مہم آئندہ سال تک طویل کرنے کی تیاری
19 November 2026
بلغاریہ میں پانچ سال تک بڑے سائبر حملوں، ہیکنگ آپریشن کا انکشاف
19 November 2026
صدر پوتن اور شی جن پنگ کے درمیان مذاکرات مفید اور بامقصد رہے، روسی صدارتی معاون
19 November 2026
مغربی سینیگال کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ایک شخص ہلاک
19 November 2026