پاکستان کرکٹ بورڈ نے علیم ڈار کا استعفیٰ منظور کر لیا، نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
Web Desk
5 March 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے چیف سلیکٹر علیم ڈار کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے اور اس کے بعد پی سی بی ویب سائٹ پر نئی سلیکشن کمیٹی کی تفصیلات اپڈیٹ کر دی گئی ہیں۔
نئی کمیٹی میں سابق کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبران کے طور پر شامل کیے گئے ہیں، جبکہ عاقب جاوید اور اسد شفیق بھی کمیٹی کا حصہ رہیں گے۔
ویمنز سلیکشن کمیٹی میں اسد شفیق اور کپتان و ہیڈ کوچ بتول فاطمہ کو ممبر شامل کیا گیا ہے۔
اس تبدیلی کے بعد علیم ڈار کی جگہ سرفراز احمد اور اظہر علی کی جگہ مصباح الحق کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، اگرچہ مصباح الحق پہلے بھی کمیٹی کے رکن تھے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں قومی کرکٹ میں سلیکشن کے عمل کو مزید شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایشین گیمز: پاکستان ویمنز نے بنگلا دیش کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا
22 September 2026
پاکستان نے شاندار کارکردگی کے ساتھ ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
21 September 2026
کرکٹر محمد رضوان کی این سی سی آئی اے انکوائری کے خلاف درخواست خارج
21 September 2026
فیفا آسیان کپ، پاکستان کے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان، کوچ ویزا تاخیر کے باعث کیمپ سے باہر
20 September 2026
ایشن گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم کا ایونٹ میں شاندار آغاز، تھائی لینڈ کو 9-0 سے ہرادیا
20 September 2026
وسیم اکرم نے بابراعظم کے کپتانی لینے کو غلط فیصلہ قرار دیدیا
20 September 2026
بنگلہ دیش: بلائنڈ ٹی20 ایشیا کپ 2026 کا شیڈول جاری
20 September 2026
ایشین گیمز: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا سے شکست
20 September 2026