برآمدات کے محاذ پر بڑی پیشرفت، پاکستانی کمپنی کو خلیجی ممالک تک رسائی مل گئی
Web Desk
3 August 2026
پاکستان کے برآمدی شعبے کے لیے ایک بڑی کامیابی کے طور پر مقامی ٹائر ساز کمپنی کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (UAE) سمیت 06 خلیجی ممالک کی مارکیٹ تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔ پاکستانی کمپنی نے اس اہم پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی تحریری مراسلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو ارسال کر دیا ہے۔ خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ کمپنی کو گلف اسٹینڈرڈائزیشن آرگنائزیشن (GSO) کی جانب سے کوالٹی اور معیارات کی باضابطہ منظوری مل گئی ہے۔ اس سرٹیفکیشن کے بعد کمپنی اب بحرین، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اور GSO کے دیگر رکن ممالک کو پاکستان میں تیار کردہ ٹائر برآمد کر سکے گی، جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے
متعلقہ عنوانات
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں استحکام
6 October 2026
معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب
6 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے رائس پلانٹرز کے استعمال کا فیصلہ
5 October 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ
5 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا
5 October 2026